امریکی ریاست ایریزونا میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں ایک شخص ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس نے یہ اطلاع دی۔
اے بی سی 15 نیوز چینل نے مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک بندوق بردار نے تقریباً 90 منٹ میں مختلف شہروں میں فائرنگ کی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے یہ واقعہ تنہا انجام دیا ہے۔
پیوریا پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان بینڈن شیفرٹ نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’اس واقعہ سے 13 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے سب کو گولی نہیں لگی ہے۔ چار افراد ایسے ہیں جو گولی لگنے سے زخمی ہوئے اور دوسروں کو مختلف زخم آئے ہیں۔