امریکی میڈیا کے مطابق کیپیٹل ہل کے بیریئر ایک شخص نے اپنی گاڑی ٹکرائی، حملہ کے وقت گاڑی میں سوار شخص ہاتھ میں چھری لئے ہوئے تھا۔ تاہم پولیس نے اسے نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔ کیپٹل پولیس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ’آج بڑا واقعہ پیش آیا، واقعہ میں زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا‘۔ واقعہ کے بعد سیکوریٹی خدشات کے پیش نظر سخت انتظامات کئے گئے اور اضافی فورس کو طلب کرلیا گیا۔ علاقہ کی بعض سڑکوں کو بھی بند کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی سوار حملہ آور نے اپنی گاڑی امریکی صدارتی محل کے باہر واقع چیک پوسٹ سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد فوری طور پر ہنگامی سائرن بجایا گیا اور وائٹ ہاوس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔ صدارتی محل کو سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے گھیرے میں لے لیا۔ چارو طرف سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑیاں دیکھی گئیں اور سیکوریٹی فورس کا ہیلی کاپٹر بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔