9/11 حملوں کی 20 ویں برسی کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاوس سے چھ منٹ کا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے اس ویڈیو پیغام کو شیئر کرتے ہوئے جو بائیڈن نے لکھا ہے کہ 11 ستمبر 2001 کے 20 سال بعد ہم ان 2،977 جانوں کو یاد کرتے ہیں جو ہم نے کھو دی ہیں اور ان لوگوں کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔
انھوں نے مزید لکھا کہ جیسا کہ ہم نے آنے والے دنوں میں دیکھا ہے کہ اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ یہ وہی ہے جو ہمیں بناتا ہے کہ ہم کون ہیں اور ہم اسے نہیں بھول سکتے۔
بائیڈن نے امریکی صدر کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکہ آپ اور آپ کے چاہنے والوں کو یاد کرتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 11ستمبر سن 2001 کے واقعات سے ہم نے کچھ ایسی چیزوں کا بھی مشاہدہ کیا جو نادر ہیں اور اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔
صدر بائیڈن نے مزید کہا، امریکا کے لیے جنگ میں اتحاد ہماری سب سے بڑ ی طاقت ہے۔ اتحاد کا مطلب ایک دوسرے کے اور قوم کے تئیں بنیادی احترام اور عقیدت کا جذبہ رکھنا ۔
بائیڈن نے ان افواج کی بھی تعریف کی جنہوں نے حملوں میں اور بعد میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔