اردو

urdu

ETV Bharat / international

Omicron Variant in America: امریکہ کی مزید 6 ریاستوں میں اومیکرون کیسز رپورٹ

ہلاکت خیز عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومیکرون‘ کے امریکہ Omicron Variant in America کی مزید 6 ریاستوں میں پہلے کیس کی تصدیق کی گئی ہے۔

امریکہ کی مزید 6 ریاستوں میں اومیکرون کیسز رپورٹ
امریکہ کی مزید 6 ریاستوں میں اومیکرون کیسز رپورٹ

By

Published : Dec 4, 2021, 2:17 PM IST

نیوجرسی، میری لینڈ، میسوری، نبراسکا، پنسلوانیا اور یوٹاہ میں اومیکرون ویرینٹ کا Omicron Variant in America پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ریاست نبراسکا میں اومیکرون ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کیلی فورنیا، کولوراڈو، ہوائی، منی سوٹا اور نیویارک میں بھی اومیکرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کے تقریباً 40 ممالک میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومیکرون جنوبی افریقہ میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ڈیلٹا کے مقابلہ میں بیماری دوبارہ لاحق ہونے کا خدشہ بھی 3 گنا زیادہ ہے۔

دریں اثنا جرمنی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 ہزار 352 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس سے 390 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں پابندیاں سخت کر دی گئیں۔

جرمنی میں کورونا وائرس کی وباء سے ہلاکتیں 1 لاکھ 2 ہزار 909 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 60 لاکھ 26 ہزار 796 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا کی بڑھتی ہوئی وباء کی روک تھام کے لیے جرمنی میں سال نو پر فائر ورکس پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔جرمنی میں کورونا کی چوتھی لہر روکنے کے لیے غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیاں نافذ کی گئی ہیں، غیر ویکسین شدہ افراد کے لیے ملاقاتوں کی حد 2 افراد تک کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

travel rules in us: بائیڈن نے سخت سفری قوانین کا اعلان کیا

جرمنی بھر میں 7 دن میں 350 کیسز رپورٹ ہونے والے علاقوں میں کلب بند رہیں گے، آؤٹ ڈور ایونٹس میں شرکاء کی حد 15 ہزار تک محدود کر دی گئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details