امریکہ کی سب سے عمر دراز خاتون کا ہفتے کے روز نارتھ کیرولینا میں ان کے گھر پر انتقال ہو گیا۔ وہ کپاس چننے کا کام کرتی تھیں۔ ان کی شادی 14 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور ان کے 120 پوتے۔پوتیاں ہیں۔
مردم شماری کی رپورٹ اگر صحیح ہے تو ان کی عمر 115 یا 116 تھی۔
جیرونٹولوجی ریسرچ گروپ کے مطابق چارلوٹ میں ہفتے کے روز انتقال کرنے سے قبل وہ سب سے ضعیف امریکی تھیں۔