اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 14 کروڑ 64 لاکھ پہنچی - Johns Hopkins University

عالمی وبا کورونا وائرس سے پوری دنیا میں اب تک 14 کروڑ 64 لاکھ لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران تقریباً 31 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

coronavirus cases in the world
coronavirus cases in the world

By

Published : Apr 25, 2021, 9:03 PM IST

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد 14 کروڑ 64 لاکھ 79 ہزار 113 ہوگئی ہے جبکہ 30 لاکھ 99 ہزار 838 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عالمی طاقت تسلیم کیے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور یہاں متاثرین کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 71 ہزار سے زیادہ مریضوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے مقام پر ہے اور ہلاکتوں کے معاملے چوتھے مقام پر ہے۔ یہاں کورونا متاثرہ کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 69 لاکھ 60 ہزار 172 ہوگئی ہے۔ وہیں اب تک ایک لاکھ 92 ہزار 311 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے معاملے میں برازیل تیسرے نمبر پہ ہے۔ یہاں کورونا کے کیسز پھر سے بڑھ رہے ہیں اور ابھی تک اس میں 1.43 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 3.89 لاکھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔ برازیل کورونا سے اموات کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہے۔

کورونا کے معاملے میں فرانس چوتھے مقام پر ہے۔ یہاں کورونا سے اب تک 55.34 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1.02 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ روس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 46.99 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1.06 لاکھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا متاثرہ کی مجموعی تعداد 44.18 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.27 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاکتوں کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ ترکی میں اب تک 45.91 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 38 ہزار 11 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 39.49 لاکھ ہوگئی ہے اور 1.19 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 34.68 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 77 ہزار 591 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا کے معاملے میں جرمنی دسویں نمبر پر ہے یہاں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 32.91 لاکھ ہوگئی ہے اور 81 ہزار 610 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ارجنٹینا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 28.45 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس وائرس سے 61 ہزار 474 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولینڈ میں اس مہلک وائرس نے 27.51 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور اس وبا کی وجہ سے 65 ہزار 222 افراد اپنی زندگی سے جا چکے ہیں جبکہ کولمبیا میں 27.57 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 70 ہزار 886 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

اس کے علاوہ میکسیکو میں کورونا نے 23.26 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے۔ یہ ملک اموات کے معاملے میں تیسرے مقام پر ہے۔ یہاں اب تک 2.14 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایران میں 23.77 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 69 ہزار 120 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 20.79 لاکھ ہوگئی ہے اور 44 ہزار 115 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 17.54 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 59 ہزار 440 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

انڈونیشیا میں بھی کورونا کیسز 16.36 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں جبکہ 44 ہزار 500 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ چیک جمہوریہ میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد 16.18 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 28 ہزار 920 افراد کورونا کی زد میں آکر ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس دوران جنوبی افریقہ میں 15 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 54 ہزار 125 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ نیدر لینڈ میں اب تک 14.78 لاکھ سے زیادہ کورونا انفیکشن سے متاثر اور اس وبا کی وجہ سے 17 ہزار 269 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 7.95 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 17 ہزار 117 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دیگر پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں 7.42 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 10 ہزار 952 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ چین میں اب تک ایک ایک لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا میں 4845 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details