شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ-اون نے جمعرات کو تسلیم کیا کہ ان کا ملک خوراک کی شدید قلت کا سامنا کررہا ہے۔
کم جونگ نے پیونگ یانگ میں ورکرس پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رہنماؤں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’لوگوں کے کھانے کی صورت حال اب کشیدہ ہوتی جارہی ہے۔''
انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ برس کئی بار آندھی طوفان آنے کے سبب شدید سیلاب آیا جس کی وجہ سے فصلوں کا نقصان ہوا اور زرعی شعبے اناج کے اپنے ہدف پیداوار کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔ گرچہ ملک کے زرعی شعبے میں پیداوار کم رہی لیکن قومی صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال مساوی مدت میں ایک چوتھائی کا اضافہ ہواہے۔