اردو

urdu

ETV Bharat / international

'نئی پارٹی بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں، ریپبلکن کی حمایت جاری رکھوں گا' - امریکہ کی بنیادی اقدار کے ساتھ غداری قرار دیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی سیاسی پارٹی کے آغاز کے منصوبوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریپبلکن پارٹی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

former us president donald trump
'نئی پارٹی بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں، ریپبلکن کی حمایت جاری رکھوں گا'

By

Published : Mar 1, 2021, 2:12 PM IST

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اورلینڈو میں کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (سی پی اے سی) 2021 میں کہا ہے کہ ان کا نئی سیاسی پارٹی شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'آئندہ چار برس تک اس کمرے میں بہادر ریپبلکن، بنیاد پرست ڈیموکریٹس اور جعلی خبریں میڈیا کی مخالفت کے مرکز میں ہوں گی اور میں چاہتا ہوں کہ آپ کو یہ معلوم ہو کہ میں آپ کی طرف سے لڑتا رہوں گا۔ ہم نئی پارٹی شروع نہیں کرنے جارہے ہیں۔'



قابل ذکر بات یہ ہے کہ جنوری کے آخر میں امریکی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ مسٹر ٹرمپ نے اتحادیوں کے ساتھ 'پیٹریٹ پارٹی' کے نام سے ایک نئی سیاسی پارٹی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

'فاکس نیوز‘ نے اطلاع دی ہے کہ آدھے سے زیادہ سی پی اے سی کے شرکا نے کہا ہے کہ وہ مسٹر ٹرمپ کو سنہ 2024 میں ووٹ دیں گے۔ مسٹر ٹرمپ نے سی پی اے سی کو بتایا کہ ڈیموکریٹس صرف چار برس سے وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں اور وہ ضرورت پڑنے پر تیسری بار انہیں شکست دینے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کی پالیسیوں پر تنقید کی

ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی انتخاب لڑنے کا اشارہ دیا


انہوں نے کہا کہ 'ریپبلکن پارٹی کا مستقبل ایک ایسی جماعت کی طرح ہے جو ہر نسل، رنگ اور مسلک کے کام کرنے والے امریکی خاندانوں کے معاشرتی، معاشی اور ثقافتی مفادات اور اقدار کا دفاع کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پارٹی اتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ایک علیحدہ پارٹی کی حیثیت سے ایک شناخت بنا رہا ہے'۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بعد امریکہ کے صدر بنے مسٹر جو بائیڈن کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مدت کا پہلا مہینہ جدید تاریخ کا کسی بھی صدر کا سب سے بدقسمت مہینہ تھا۔

انہوں نے خاص طور پر امریکہ میں ابھرتے ہوئے سرحدی بحران کی طرف اشارہ کیا، مسٹر جو بائیڈن کی امیگریشن پالیسی پر تنقید کی اور اسے امریکہ کی بنیادی اقدار کے ساتھ غداری قرار دیا۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details