اردو

urdu

By

Published : Sep 13, 2019, 4:44 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 11:29 AM IST

ETV Bharat / international

مادورو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سیشن میں حصہ نہیں لیں گے

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ وہ اس سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

مسٹر مادورو نے گزشتہ روز کہا کہ "نائب صدر ڈیلسي روڈرگج اور وزیر خارجہ اس سال جنرل اسمبلی کے سیشن میں شامل ہوں گے۔میں گزشتہ سال نیویارک گیا تھا اور اسی وجہ سے اس بار میں نہیں جا رہا ہوں۔ میں وینزویلا میں ہی رک کر کام کروں گا۔'' اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 74 واں سیشن17 سے 30 ستمبر تک نیو یارک میں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ محترمہ روڈرگج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس کو وینزویلا کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمتی والا خط سونپیں گي جس پر وینزویلا کے لاکھوں لوگوں کے دستخط ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی قیادت میں مسٹر مادورو کا تختہ پلٹنے کی ناکام کوشش کو انجام دیا گیا تھا۔امریکہ مسٹر مادورو کی جگہ اپوزیشن لیڈر جوآن گادو کو صدر بنانا چاہتے تھے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 11:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details