اردو

urdu

ETV Bharat / international

' آنے والے دو ہفتے انتہائی خطرناک ' - امریکہ نیوز

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ -19) کا پھیلاؤ ملک میں شباب پر پہنچ چکا ہے اور ہم وطنوں کو’بہت تکلیف دہ‘ آنے والے دو ہفتوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ

By

Published : Apr 1, 2020, 12:49 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے م ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ،'' میں چاہتا ہوں کہ ہر امریکی آنے والے مشکل دنوں کے تیار رہے۔ جیسا کہ ماہرین پیشین گوئی کر رہے ہیں کہ ہمارے آنے والے دو ہفتے انتہائی مشکل رہنے والے ہیں۔ وہ جھوٹ ہوں۔''

انہوں نے کہا کہ،'' ہمیں سرنگ کے آخر میں کچھ روشنی نظر آ رہی ہے، لیکن آنے والے دو ہفتے انتہائی دردناک رہنے والے ہیں۔''

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس آئندہ دو ہفتے میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد بانٹنے کے لئے 10 ہزار وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ کورونا وائرس (کووڈ -19) سے 3700 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 185000 متاثر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details