اردو

urdu

ETV Bharat / international

نیوزی لینڈ میں انسداد دہشت گردی کا نیا قانون منظور - ای ٹی وی بھارت اردو

قانون و انصاف کے وزیر کرس فافوئی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی میں اضافے کے پیش نظرپارلیمنٹ میں ایک نیا بل منظور کیا گیا ہے جو ہمارے آئین کو مضبوط کرے گا۔ یہ قانون، 4 اکتوبر سے نافذ ہوجائے گا، جسے پارلیمنٹ نے دن کی شروعات میں آج منظور کیا ہے۔

pm of new zealand
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم

By

Published : Sep 30, 2021, 10:07 PM IST

نیوزی لینڈ نے آکلینڈ شہر میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں ملک کے فوجداری قانون میں توسیع کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کا نیا قانون اختیار کیے جانے کو منظوری دی ہے۔ نیوزی لینڈ کی حکومت نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

اس سے قبل 3 ستمبر کو سری لنکا کے شہری نے آکلینڈ کی ایک سپر مارکیٹ میں سات افراد کو چاقو مار کر زخمی کر دیا تھا۔ حملہ آور پر غیر قانونی پناہ گزین ہونے کا شبہ تھا۔ وہ خاص طور پر نیوزی لینڈ کی سیکورٹی ایجنسیوں میں دلچسپی رکھتا تھا اور اسے 2013 میں پناہ دی گئی تھی۔

قانون و انصاف کے وزیر کرس فافوئی نے حکومت کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ملک میں دہشت گردی میں اضافے کے پیش نظر ایک نیا بل منظور کیا گیا ہے جو ہمارے قانون کو مضبوط کرے گا اور نیوزی لینڈ کے لوگوں اور ہمارے قانون کو مضبوطی فراہم کرے گا اور ہمارے انسداد دہشت گردی قانون میں طویل عرصے سے آرہی خامیوں کو بھی دور کرے گا۔

کرس فافوئی نے کہا کہ قانون میں کچھ اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں اور دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی یا تیاری کو مجرمانہ زمرے میں رکھا گیا ہے۔ شہر کے بازار میں اس طرح کے حملے کو اب ڈرانے دھمانے کے بجائے دہشت گردی سے متاثر سمجھا جائے گا، جسے نئے قانون میں بیان کیا گیا ہے۔

یہ قانون، 4 اکتوبر سے نافذ ہوجائے گا، جسے پارلیمنٹ نے دن کی شروعات میں آج منظور کیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details