امریکہ اور سلامتی کونسل کے رکن مغربی ممالک نے بیلاروس کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پولینڈ سے متصل اپنی سرحد پر مہاجرین کا بحران شدید تر بنانے کی کوشش میں ہے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلاروس کی روسی نواز حکومت یوروپی یونین کی مشرقی سرحدوں پر ایک نیا بحران پیدا کرنے کی کوشش میں ہے۔ تاہم روس نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔