امریکہ کے مشہور زمانہ اور تجارتی و سیاحتی شہر نیویارک میں سات دسمبر سے تمام سرکاری اسکول دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔
نیویارک شہر کے میئر بل ڈی بلیسیو نے اعلان کیا ہے کہ 'عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے معاملات میں حالیہ ہلکی کمی کے بعد نیو یارک سٹی میں سرکاری اسکولز کا دوبارہ آغاز ہوجائے گا'۔
- کلاسیز کی نوعیت:
میئر بل ڈی بلیسیو کے مطابق دسمبر کے اوائل میں ذاتی نوعیت کی کلاسیں شروع ہوں گی۔ جس میں تمام طلبا کو شریک ہونا ضروری نہیں ہے۔
نیو یارک شہر کے سرکاری اسکولز کا ٹوئٹر اکاؤئٹ نے ٹویٹ کیا 'نیو یارک شہر کے میئر نے اعلان کیا کہ پیر سات دسمبر کو نیویارک اسکولز طلبا کے لئے دوبارہ کھلیں گے'۔
- مختلف مراحل:
این وائی سی کے میئر نے کہا کہ نیویارک شہر میں سرکاری اسکول پری اسکول (ابتدائی درجات) کے ساتھ شروع ہونے والے مراحل میں دوبارہ کھلیں گے۔ اس کے بعد مختلف مراحل میں ہائی اسکول اور سیکنڈری اسکول بھی کھول دیے جائیں گے۔