امریکہ کے سب سے بڑا شہر نیویارک کے گورنر اینڈریو کوومو نے پابندی ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’نیویارک شہر میں سنیما ہال پانچ مارچ کو 25 فیصد کی گنجائش کے ساتھ پھر سے کھل سکتے ہیں جس میں فی اسکرین 50 سے زیادہ لوگ نہیں ہوں گے'۔
انہوں نے کہا کہ ’سنیما ہال میں بیٹھنے کے لیے سماجی دوری پر عمل اور دیگر طبی متعلق احتیاط نافذ ہوں گی'۔
مسٹر کوومو نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ انڈور گھریلو تفریحی مراکز جیسے آرکیڈ، ٹرمپولن پارک اور لیزر ٹیگ سہولیات 26 مارچ سے پھر سے شروع ہوسکتی ہیں اور آؤٹ ڈور تفریحی پارک نو اپریل کو محدود صلاحیت پر واپس کھل سکیں گے۔