اردو

urdu

ETV Bharat / international

گورنرمرفی کی مودی سے ملاقات - وزیراعظم نریندرمودی

امریکہ کی نیوجرسی ریاست کے گورنر فلپ ڈی مرفی نے آج یہاں وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی۔

فائل فوٹو

By

Published : Sep 16, 2019, 9:26 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:21 PM IST

وزیراعظم مودی نے نیوجرسی اوربھارت کے بیچ تجارتی رشتے بڑھانے اور لوگوں کے درمیان روابط کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس میں مثبت تعاون کرے گا ۔

گورنر مرفی نے کہا کہ نیوجرسی بھارت کے ساتھ رشتوں کو ترجیح دیتا ہے اور دونوں کے درمیان مضبوط شراکت داری کے لیے کام کرنے کے تئیں عہد بند ہے ۔

دونوں میں یکسانیت کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیوجرسی بھارت میں گوناگونیت اور کثرت میں وحدت کا احترام کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیوجرسی میں ہندنژاد امریکیوں کی آباد ی سب سے زیادہ ہے اور وہ بھارتی کاروبار اور سرمایہ کاری کا پسندیدہ مقام ہے۔

انہوں نے سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی اور اعلی تعلیم میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

مودی نے نیوجرسی میں ہند نژاد امریکی برادری کی بہبود کے بارے میں گورنر مرفی کی دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ یہ بھارت اور امریکہ کے درمیان پل کی طرح ہے۔

گورنربننے کے بعد یہ مرفی کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ وہ آگرہ، ممبئی، حیدرآباد اور احمدآباد بھی جائیں گے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 9:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details