اردو

urdu

ETV Bharat / international

Old Tweet Controversy: ٹوئٹر کے نئے سی ای او کو اپنی ہی پرانی ٹوئٹ پر تنقید کا سامنا

سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) پراگ اگروال کو اپنی ایک پرانی ٹوئٹ Old Tweet Controversy پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Old Tweet Controversy
Old Tweet Controversy

By

Published : Dec 1, 2021, 10:30 AM IST

گزشتہ روز ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی اپنے عہدے سے دستبردار ہوئے جس کے بعد بھارتی نژاد امریکی پراگ اگروال کو کمپنی کا نیا سی ای او منتخب کیا گیا۔ پراگ اگروال نے 2010 میں ایک ٹوئٹ کی جب وہ ٹوئٹر کے ملازم بھی نہیں تھے۔

ٹوئٹ Old Tweet Controversy میں انہوں نے امریکہ میں نسل پرستی اور اسلامو فوبیا کا مذاق اڑانے والے ایک مزاح نگار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ’’ اگر وہ مسلمانوں اور انتہا پسندوں کے درمیان فرق نہیں کریں گے تو پھر میں سفید فام لوگوں اور نسل پرستوں میں فرق کیوں کروں‘‘۔

اس ٹوئٹ کو بنیاد بناکر امریکی ریاست کولوراڈو کے چوتھے کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرنے والے کین بک نے سوال اٹھایا ہے کہ صارفین ٹوئٹر کے نئے سی ای او پر کس طرح اعتماد کریں کے وہ سب کے ساتھ یکساں برتاؤ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

New Twitter CEO: بھارتی نژاد پراگ اگروال ٹویٹر کے نئے سی ای او

اس کے علاوہ امریکی سینیٹر مارشا بلیک برن نے بھی پراگ اگروال کی پرانی ٹوئٹ کو بنیاد بنا کر کہا کہ یہ ہیں ٹوئٹر کے نئے سی ای او جو فیصلہ کرنے جا رہے ہیں کہ ٹوئٹر پر کس قسم کی تقریر کی اجازت ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details