اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل میں کورونا کے تقریباً 40 ہزار نئے معاملے

امریکہ کے بعد کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد برازیل میں موجود ہے، امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ برازیل میں 11.5لاکھ جبکہ روس میں 6لاکھ اور بھارت میں چار لاکھ 56ہزار افراد اس وائرس کی چپیٹ میں آ چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا کے تقریباً 40 ہزار نئے معاملے
برازیل میں کورونا کے تقریباً 40 ہزار نئے معاملے

By

Published : Jun 24, 2020, 12:30 PM IST

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تقریباً 40 ہزار نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1151497 ہوگئی ہے۔

برازیل کی وزارت صحت کے مطابق برازیل میں گزشتہ ایک دن میں کورونا وائرس کے نئے 39436 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے اس دوران کورونا وائرس سے 1374 افراد کی موت ہونے سے مہلوکین کی تعداد 52645 ہوگئی ہے۔

عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجیئنر کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے مطابق دنیا میں اب تک کورونا وائرس سے 93 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 4.79 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

امریکہ کے بعد کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد برازیل میں موجود ہے، امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ برازیل میں 11.5لاکھ جبکہ روس میں 6لاکھ اور بھارت میں چار لاکھ 56ہزار افراد اس وائرس کی چپیٹ میں آ چکے ہیں۔

امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 23ہزار، برازیل میں 52ہزار، برطانیہ میں 43ہزار، اٹلی میں 34ہزار، اسپین میں 28ہزار اور بھارت میں 14ہزار سے زائد افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details