کورونا بحران کے درمیان امریکہ میں نیشنل باسکٹ بال لیگ (این بی اے) 30 جولائی سے فلوریڈا کے والٹ ڈیژنی ریزارٹ میں شروع ہونے جارہا ہے۔ مداحوں کی غیرموجودگی میں ورچوئل فینس کے ذریعہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس کے لئے این بی اے نے مائکروسافٹ کی مدد لی ہے اور لائیو میچ کے دوران روبوٹک کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔
مائیکروسافٹ ٹیم کے ایپ اور بڑی اسکرین کے ذریعہ ہر میچ کے دوران 300 ورچوئل فینس کی موجودگی اسٹیڈیم میں نظر آئے گی۔ اس کے لئے ایرینا کے تین سائیڈ میں 17 فٹ اونچے ایل ای ڈی اسکرین لگائے جائیں گے۔