امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) کو امریکہ جتنا اہم قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ناٹو امریکا جتنا اہم ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت بروسیلز میں ہونے والے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) سربراہ اجلاس میں 29 سربراہانِ مملکت نے شرکت کی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناٹو سربراہ اجلاس میں چین اور روس پر گفتگو ہوئی، چین کے دنیا پر بڑھتے اثرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ناٹو سربراہ اجلاس میں جرمن چانسلر انجیلا مارکل نے چین کو حریف قرار دے دیا۔ فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا تھا کہ ناٹو فوجی اتحاد ہے، جب کہ چین سے تعلقات صرف فوجی نہیں۔