ناسا ایسٹرائڈ سے ٹکرانے کے لیے ڈیزائن کی گئی پہلی خلائی گاڑی کو 24نومبر کو لانچ کرے گا۔ اسے ڈبل ایسٹرائڈ ری ڈائرکٹ ٹیسٹ(ڈی اے آر ٹی) مشن کا نام دیا گیا ہے۔
اس سے آئندہ وقت میں خلا میں ہونے والی کسی بھی تباہی کو روکنے کے لیے استعمال کی جانے والی ٹکنالوجیز کو ٹیسٹ کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈی اے آر ٹی مشن ڈبل ایسٹرائڈ نظام ڈی ڈیموس کے چھوٹے سیارچے سے ٹکرانے اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی توانائی سے اس کے راستے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے۔
ڈمپو فورس کے نام سے مشہور چھوٹے سیارچے کا قطر تقریباً 160 میٹر(530فٹ) ہے، جبکہ بڑے کا سائز تقریباً 780میٹر ہے۔ ان سے زمین کو خطرہ نہیں ہے۔