جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 1190 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 353089 ہوگئی ہے۔
ہفتے کے آخر میں نمونوں کی کم جانچ کی وجہ سے یومیہ انفیکشن کے معاملے اس سے ایک دن قبل درج ہونے والے معاملوں کی تعداد سے 1423 کم رہے، لیکن یہ تعداد 1000 سے اوپر رہی۔ 7 جولائی سے یعنی پچھلے 111 دنوں سے یہاں متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ درج کی جارہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے اوسطاً 1378 معاملے یومیہ درج کیے گئے۔
سیول میٹروپولیٹن علاقے میں متاثرہ افراد کی تعداد میں حالیہ اضافہ بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے ہوا ہے۔
واضح رہے کہ یہ وائرس غیر میٹروپولیٹن علاقوں میں بھی پھیل چکا ہے۔ دارالحکومت کے باہر کے علاقوں میں نئے متاثرین کی تعداد 224 ریکارڈ کی گئی ہے، جو کل مقامی ٹرانسمیشن کا 19.2 فیصد ہے۔
ان میں سے بیرونی ممالک سے 23 معاملے ہیں، جس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 14983 ہو گئی ہے۔