اقوام متحدہ نے جمعرات کو کہا کہ روسی جارحیت کے درمیان صرف ایک ہفتے میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد یوکرین چھوڑ کر پڑوسی ممالک میں چلے گئے ہیں۔ One Million People Displaced from Ukraine in a week
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی نے کہا ’’ہم نے صرف سات دنوں میں 10 لاکھ شہریوں کو یوکرین سے پڑوسی ممالک نقل مکانی کرتے دیکھا ہے۔ یوکرین میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کے لیے، وقت آ گیا ہے کہ بندوقیں خاموش ہو جائیں تاکہ انہیں جان بچانے والی انسانی امداد فراہم کی جا سکے‘‘۔
دریں اثنا، ’دی کیو انڈیپنڈنٹ‘ کے مطابق، کینیڈا نے روسی توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 10 افراد پر پابندی عائد کر دی ہے، جن میں توانائی کی دو کمپنیوں روزنیفٹ اور گیز پروم سے متعلق افراد بھی شامل ہیں۔
یوکرین پر روسی حملے کے آٹھویں دن جمعرات کی صبح کیف میں چار دھماکے ہوئے۔