جنوبی امریکی ملک برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے اور ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51147 نئے معاملوں کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2343366 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے سنیچر کے روز بتایا کہ اس دوران 1211 لوگوں کی موت کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 86449 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی شروعات سے لیکر اب تک تقریباً 16 لاکھ لوگ ٹھیک ہوگئے ہیں۔