اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ: :ایک دن میں کورونا کے 84 ہزار سےزائد نئے کیسز

امریکہ میں فائزر اور میڈونا کی کورونا ویکسین کی منظوری کے بعد ویکسینیشن کی مہم بڑے پیمانے پر جاری ہے، اس کے باوجود کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، اس مہلک وبا کے شکار 2 کروڑ 75 لاکھ 68 ہزار 100 افراد ہوچکے ہیں۔

ایک دن میں کورونا کے 84 ہزار سے زیادہ نئے کیسز
ایک دن میں کورونا کے 84 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

By

Published : Feb 14, 2021, 10:08 AM IST

عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ 19) سے بری طرح متاثرامریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84،913 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 27،568،100 اور اب تک 4.83 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا بیماری سے اموات کی تعداد 4،83،926 ہوگئی ہے،جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 75 لاکھ 68 ہزار سے متجاوز کر گئی ہے۔

۔
امریکہ کی نیو یارک ، کیلیفورنیا اور ٹیکساس جیسی ریاستیں کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ نیویارک میں45،751 ، کیلیفورنیا میں 46،598 ، ٹیکساس میں 41،149 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں وہیں فلوریڈا میں کووڈ ۔19 نے 28،683 ، پنسلوینیا میں 23،043 ، نیو جرسی میں 22،440 ، الینوائے میں 22،087 ، اوہائیو 16،340 ، مشی گن میں 16،119 ، میساچوسیٹس میں 15،424 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال ر ہے امریکہ میں فائزر اور میڈونا کی کورونا ویکسین کی منظوری کے بعد ویکسینیشن کی مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details