اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل: کووڈ 19 کے 52 ہزار سے زائد نئے کیسز - متاثرین کی تعداد بڑھکر 2,662,485 ہوگئی

کورونا وائرس کے عالمی اعداد و شمار کے مطابق برازیل کورونا انفیکشن اور اموات کے معاملے میں دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

covid 19
covid 19

By

Published : Aug 1, 2020, 3:41 PM IST

برازیل میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس (کوویڈ -19) کی وبا کے 52,383 نئے معاملوں کی تصدیق کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھکر 2,662,485 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ اس مدت میں 1,212 مریضوں کی وائرس سے موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 92,475 ہوگئی ہے۔ وبا کی شروعات سے اب تک 18 لاکھ سے زیادہ مریض ٹھیک ہوچکےہیں۔

وزارت کے مطابق ایک دن پہلے ملک میں کورونا وائرس کے 57,837 نئے معاملے سامنے آئے اور 1,129 لوگوں کی موت ہوئی۔ کورونا وائرس کے عالمی اعداد و شمار کے مطابق برازیل کورونا انفیکشن اور اموات کے معاملے میں دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details