دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہوتے ہوئے 5.75 کروڑ سے زیادہ ہوگیا ہے اور اس وبا سے اب تک 13.71 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
پوری دنیا میں درج کئے گئے کورونا کے مجموعی معاملوں میں تقریباً 48 فیصد معاملے امریکہ، بھارت اور برازیل کے ہیں۔ اس وبا سے متاثر لوگوں اور اموات کی تعداد کے معاملے میں پہلے، دوسرے اور تیسرے مقام پر بالترتیب امریکہ، بھارت اور برازیل ہے۔ اس انفیکشن سے تیزی سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد کے معاملوں میں بھارت، برازیل اور امریکہ بالتریب پہلے، دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 190 ممالک میں کورونا وائرس سے اب تک 57,514,482 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 13,71,583 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ اس وبا سے متاثروں اور اموات کے معاملے میں پہلے مقام پر ہے اور انفیکشن سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کے معاملے میں یہ تیسرے مقام پر ہے۔ امریکہ میں اب تک 11,908,396 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 254,383 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
بھارت میں مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی جانب سے سنیچر کی صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 46,232 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثروں کی تعداد تقریبا 90.50 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 84.78 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ564 اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,32,736ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد میں 3483 کی کمی کے بعد اب سرگرم معاملے 4,43,794 رہ گئے ہیں۔
برازیل کورونا انفیکشن کے معاملوں میں تیسرے مقام پر اور اس سے صحتیاب ہونے اور اموات کے معاملوں میں دوسرے مقام پر ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کی زد میں آنے والے لوگوں کی تعداد 60.20 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ168,613 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
فرانس میں اب تک 21.60 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور48,341 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ روس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 20.02 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اب تک 34,980 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
اسپین میں اس وبا سے اب تک تقریبا 15.56 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 42,619 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ برطانیہ میں ابھی تک تقریبا 14.77 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور54,381 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
ارجنٹینا میں کورونا سے اب تک تقریبا 13.59 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 36,790 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ یورپی ملک اٹلی میں 13.45 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 48,569 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ کولمبیا میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 12.33 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 34,761 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔