اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ میں کورونا سے 5.20 لاکھ سے زائد ہلاکتیں - متاثرہ افراد کی تعداد 2،88،20،172 ہوگئی ہے

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے شدید دوچار امریکہ میں اس وبا سے اب تک 5.20 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

more than 5.2 million deaths from corona in the united states
امریکہ میں کورونا سے 5.20 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

By

Published : Mar 5, 2021, 2:02 PM IST

امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جارہی ہے۔ امریکہ میں اس وبا سے اب تک 5.20 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 28.8 کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5،20،080 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2،88،20،172 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں معیشت کے لیے 1.9 ٹریلین ڈالر کا راحت پیکیج


امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں کورونا وبا سے 48،049 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک 23،491 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیلیفورنیا میں کووڈ 19 سے اب تک 53،214 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں اس وبا سے 44،755 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 سے 31،387 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایلی نوائے شہر میں 22،902، مشی گن میں 16،589، میساچوسیٹس میں 16،296 اور پنسلوانیا میں کورونا سے 24،208 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا ٹیکہ کاری مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہیں۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details