امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اس دوران کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5.19 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک اس سے 27.8 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5،19،064 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2،87،80،950 ہوگئی ہے۔
امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا کے صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں 47،935 افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک 23،449 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل: ایک دن میں کورونا سے 1910 افراد کی موت