اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے 47 لاکھ سے تجاوز - امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس

وبا سے سب سے زیادہ متاثر کیلیفورنیا میں اب تک 500،057 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

america
america

By

Published : Aug 1, 2020, 3:25 PM IST

دنیا کے سپرپاور سمجھے جانے والے امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے معاملوں کی وجہ سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 4,706,180 کو عبور کرچکی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی اموات کی شرح بھی بڑھ کر 153،311 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر کیلیفورنیا میں اب تک 500،057 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ فلوریڈا میں 470،386۔ ٹیکسس میں 435،95، نیو یارک میں 415،014، جارجیامیں 186،352، نیو جرسی میں 181،660، ایلی نوئس میں 180،115 اور ایریزونا میں 174،010 اور شمالی کیرولینا میں کورونا کے 122،298 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

نیویارک کورونا اموات میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔ اس جان لیوا وائرس کے پھیلنے سے اب تک 32،689 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ نیو جرسی میں یہ تعداد 15،819 اور کیلیفورنیا میں 9،160 اور میساچوسٹس میں 8،609 ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details