کورونا وائرس (Corona Virus) سے متاثر افراد کی تعداد پوری دنیا میں 19.52 کروڑ ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے 41.76 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینیئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 52 لاکھ 65 ہزار 112 ہوگئی ہے جب کہ 41 لاکھ 76 ہزار 605 افراد اس سے ہلاک ہوچکےہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.46 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.11 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں بھارت دنیا میں دوسرے اور ہلاک ہونے والے افراد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43،654 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار 605 ہوگئی ہے۔ اس دوران 41 ہزار 678 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی مجموعی طور سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,06,63147 ہوگئی ہے۔
فعال معاملے 1336 کم ہوکر 3 لاکھ 99 ہزار 436 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 640 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے چار لاکھ 22 ہزار 22 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم معاملوں کی شرح کم ہوکر 1.27 فیصد، جب کہ بحالی کی شرح 97.39 فیصد ہوگئی ہے اور اموات شرح 1.34 فیصد ہے۔
متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے، جہاں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس سے 1.97 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5.51 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
انفیکشن کے لحاظ سے روس چوتھے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے متاثروں کی تعداد 60.94 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.52 لاکھ سے زیادہ افراد اس کے انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ابھی تک فرانس میں 60.88 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.11 لاکھ سے زیادہ مریض دم توڑ چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 57.71 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 129،591 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
ترکی میں کورونا سے متاثروں کی مجموعی تعداد 56.38 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 51،048 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ارجنٹائن میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تقریبا 48.75 لاکھ ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1,04,352 ہوگئی ہے۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 47.47 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1،19،482 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔