اردو

urdu

ETV Bharat / international

Coronavirus Update: دنیا بھر میں کورونا سے 37.69 لاکھ سے زیادہ اموات - ای ٹی وی بھارت اردو

ابوظہبی نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر تجارتی مراکز، ریسٹورنٹس، کیفے اور دیگر عوامی مقامات پر داخلے پر پابندی عائد کردی۔

covid positive people killed
covid positive people killed

By

Published : Jun 11, 2021, 5:12 PM IST

Updated : Jun 11, 2021, 10:58 PM IST

جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا پھیلاؤ جاری ہے اور گذشتہ ایک دن میں دنیا بھر میں چار لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس جان لیوا وبا سے دنیا بھر میں اب تک 37.69 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار لاکھ 44 ہزار 744 نئے کیسز کی رپورٹ کے باعث دنیا میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 47 لاکھ 71 ہزار 133 ہوگئی ہے، جبکہ اس جان لیواوباکی وجہ سے 37 لاکھ 69 ہزار 494 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ دھیمی پڑگئی ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 28 ہزار 412 ہوگئی ہے اور اس مہلک ترین وبا کی وجہ سے 598744 لاکھ سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں۔

جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں بھارت دنیا میں دوسرے اور اس وبا سے ہلاکتوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے 91702 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی اس ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد دو کروڑ 92 لاکھ 74 ہزار 823 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 34 ہزار 580 مریضوں کے صحت مند ہونے ملک میں اب تک دو کروڑ 77 لاکھ 90 ہزار 073 افراد اس جان لیوا وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹو کیسز 46281 سے گھٹ کر اب 11 لاکھ 21 ہزار 671 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 3403 مریض دم توڑ گئے جس ملک میں ہلاک شدگان کی کل تعداد تین لاکھ 63 ہزار 79 ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں برازیل اب دنیا میں تیسری پوزیشن پر ہے۔ اس ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس جان لیوا وبا سے 1.72 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 4.82 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے مقام پر ہے۔

فرانس کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں چوتھے مقام پر ہے جہاں اب تک 57.91 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے متاثر جبکہ 1.10 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

ترکی نے کوروناوائرس سے متاثرہونے کے معاملہ میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 53.13 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور 48524 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 51.08 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 1.23 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 45.58 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے معاملے میں برطانیہ دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 42.39 لاکھ سے متجاوزاور 1.26 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجنٹائنا نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ارجنٹائنا میں کورونا متاثرین کی تعداد 40.66 لاکھ سے زیادہ اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 83،941 ہوچکی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.15 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اوراب تک 89،592 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس جان لیوا وبا سے اب تک 37.29 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 80465 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس سے 36.65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور اب تک 94،046 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ادھر ، ایران نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں پولینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں کورونا متاثرین کی تعداد 30.03 لاکھ سے زیادہ اور ہلاکتوں کی تعداد 81672 ہوچکی ہے۔

پولینڈ میں 28.76 لاکھ سے زیادہ افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے اب تک 74447 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

میکسیکو میں 24.45 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اموات کے لحاظ سے یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 229580 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں کورونا متاثرین کی تعداد 22.79 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اوراب تک 53607 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک پیرو میں کورونا متاثرین کی تعداد 19.95 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 1.87 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

انڈونیشیا میں بھی مہلک ترین وبا کورونا وائرس کے کیسز 18.85 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ اب تک 52373 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 17.22 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اوراب تک 57410 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہالینڈ میں اب تک 16.96 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور اب تک اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 17،983 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں موذی وبا کوروناوائرس سے 16.64 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور اب تک 30،211 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 9.38 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 21،576 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دوسرے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس پھیل رہا ہے جہاں اب تک 8.20 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 12،989 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے حالات ابتر ہیں ۔

دریں ااثنا متحدہ عرب امارات نے کوروناکیسز رپورٹ ہونے پر ریاست ابوظہبی نے ویکسین نہ لگوانے والوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔

ابوظہبی نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر تجارتی مراکز، ریسٹورنٹس، کیفے اور دیگر عوامی مقامات پر داخلے پر پابندی عائد کردی۔

یہ پابندیاں پارکس، ہوٹلوں، جم، ساحل سمندر، سوئمنگ پولز، تفریحی مراکز، سینما اور عجائب گھروں میں داخلے پر بھی عائد ہوں گی۔

Last Updated : Jun 11, 2021, 10:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details