اردو

urdu

ETV Bharat / international

coronavirus update: دنیا بھر میں کورونا سے 37.26 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں برازیل دنیا میں تیسرے جبکہ ہلاکتوں کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہے۔

covid positive
covid positive

By

Published : Jun 7, 2021, 7:44 PM IST

پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19)کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 17.32 کروڑ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 37.26 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 32 لاکھ 6 ہزار 254 ہوگئی ہے ، جبکہ 37 لاکھ 26 اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ کم ہوگئی ہے۔ تاہم یہاں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 62 ہزار 535 ہوگئی ہے اور اس موذی وبا کی وجہ سے 5.97 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں بھارت دنیا میں دوسرے اور ہلاکتوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں 1،00،636 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار 975 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 74 ہزار 399 مریض صحت مند ہو ہے ، جس سے ملک میں اب تک دو کروڑ 71 لاکھ 59 ہزار 180 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 14 لاکھ ایک ہزار 609 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 2427 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 49 ہزار 186 ہوگئی۔

جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں برازیل اب دنیا میں تیسری پوزیشن پر ہے۔ اس ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس وبا سے 1.69 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 4.73 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملہ میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

فرانس کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے جہاں اب تک 57.74 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 1.10 لاکھ سے زائد مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ ترکی نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 52.88 لاکھ تک جا پہنچی ہے اور اب تک 48،164 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 50.67 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے اب تک 1.21 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 45.32 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اوراب تک 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاک شدگان کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کورونامتاثرین کی تعداد 42.32 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 1.26 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجنٹائنا نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ارجنٹائنا میں کورونا متاثرین کی تعداد 39.55 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 81،214 ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.08 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 89،249 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 36.97 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 80،196 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کولمبیا میں 35.71 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثراور 91،961 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دریں اثنا ، ایران کورونا وائرس سے متاثر ہونے ہو نے کے معاملہ پولینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد 29.66 لاکھ سے زیادہ اور ہلاکتوں کی تعداد 81،063 ہوگئی ہے۔ پولینڈ میں کورونا وائرس سے 28.75 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 74،152 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

میکسیکو میں 24.33 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کے لحاظ سے یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک اس وائرس سے 2.29 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 22.73 لاکھ سے زیادہ ہے اور 53،258 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں کورونا متاثرین کی تعداد 19.80 لاکھ کو عبور کرچکی ہے ، جبکہ 1.86 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

انڈونیشیا میں بھی کورونا وائرس کے کیسز 18.56 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 51،612 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 16.96 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور اب تک 56،974 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہالینڈ میں اب تک 16.90 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس ملک میں جان لیوا وبا کی وجہ سے 17،954 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 16.63 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور اب تک اس وبا کی وجہ سے 30،159 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 9.32 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 21،323 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دوسرے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں 8.11 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 12،839 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں کورونا وائرس سے صورتحال ناگفتہ بہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details