اردو

urdu

ETV Bharat / international

Coronavirus Update: دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 34.64کروڑ سے زائد - coronavirus in brazil

برازیل جان لیوا کورونا وائرس Coronavirus in Brazil کے کیسز کے معاملہ میں دنیا میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس ملک میں اب تک 2.37 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے اب تک 6,22,875 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

covid positive worldwide
covid positive worldwide

By

Published : Jan 22, 2022, 3:51 PM IST

دنیا بھر میں جہاں ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ-19) کے کیسز 34.64 کروڑ سے تجاوز کر چکے ہیں، وہیں کووڈ کی نئی قسم اومیکرون بھی کئی ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گزشتہ 28 دنوں میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 6.43 کروڑ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 1,86,787 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی johns hopkins university on covid 19 کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے ہفتہ کے روزجاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 34,64,14,295 اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 55,84,890 ہو گئی ہے۔ اب تک دنیا بھر میں مجموعی طور پر 9,77,25,98,635 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے۔ جہاں اب تک 7.02 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 8,64,553 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

اس وبا کے وائرس کے کیسز کے معاملہ میں بھارت دوسرے نمبر پر ہے جہاں متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 89 لاکھ تین ہزار 731 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 21 لاکھ 13 ہزار 365 ہو گئی ہے اور اموات 4 لاکھ 88 ہزار 884 ہو گئی ہیں۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 63 لاکھ ایک ہزار 482 افراد کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

برازیل جان لیوا کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں دنیا میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس ملک میں اب تک 2.37 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے اب تک 6,22,875 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانس مہلک وبا کی زد آنے والوں کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس ملک میں اب تک 1.61 کروڑ سے زیادہ لوگ اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 1,29,338 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

برطانیہ کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے دنیا پانچویں نمبر پر ہے۔ جہاں اب تک 1.58 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں، وہیں مرنے والوں کی تعداد 1,54,001 تک پہنچ گئی ہے۔

روس کورونا وائرس کے کیسز کے معاملے میں دنیا میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ اس ملک میں اب تک 1.08 کروڑ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 3,18,200 لوگ اس وبا کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

ترکی جان لیواکورونا وائرس سے متاثر ہونے کے لحاظ سے دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے جہاں اب تک 1,08,08,770 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور اس وبا سے 85,600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جان لیوا وبا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں اٹلی دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے جہاں 96.03 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اس ملک میں اموات کی تعداد 1,42,963 تک پہنچ گئی ہے۔ اسپین متاثرین کے لحاظ سے نویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں اب تک 89.75 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر اور 91,741 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ عالمی وبائی مرض کے ساتھ جرمنی دنیا میں دسویں نمبر پر ہے جس نے اب تک 86.35 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے۔ جرمنی میں اموات کی تعداد 1,16,668 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Coronavirus in South Korea: جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 5850 نئے کیسز

پڑوسی ملک پاکستان میں کل 13.60 لاکھ لوگ جان لیوا وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 29,077 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیپال میں کل متاثرین کی تعداد 8.96 سے تجاوز کر چکی ہے اور وبائی امراض کی وجہ سے 11,635 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بنگلہ دیش میں 16.64 لاکھ لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 28,192 افراد اس وبا کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ایک اور پڑوسی ملک سری لنکا میں چھ لاکھ سے زائد لوگ ہلاکت خیز کوروناوائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 15 ہزار 272 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اس کے علاوہ دنیا کے باقی ممالک بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ اس جان لیوا وبائی مرض نے عالمی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details