اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد3.81 کروڑ سے متجاوز - گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 63،509 نئے کیسز

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 63،509 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سےمتاثرین کی تعداد 72،39،389 ہوگئی ہے۔

covid 19
covid 19

By

Published : Oct 14, 2020, 6:58 PM IST

دنیا بھر میں 3.81 کروڑ سے زیادہ افراد جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 10.08 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اب تک 38،130،829 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1،086،156 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

جان لیوا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 215،082 مریض ہلاک اور 78،56،042 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 63،509 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سےمتاثرین کی تعداد 72،39،389 ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 82،68،76 سرگرم کیسز ہیں جبکہ اب تک 63،01،927 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51.03 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1.50 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونامتاثرین کی تعداد 13.18 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 22،834 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details