اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل: کووڈ-19 سے 3.61 لاکھ سے زیادہ اموات

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن سے 3459 لوگوں کی موت ہوئی ہے

covid 19
covid 19

By

Published : Apr 15, 2021, 10:22 AM IST

Updated : Apr 15, 2021, 11:02 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثر برازی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے انفیکشن سے 3459 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 361884 ہوگئی ہے۔

برازیل کی وزارت صحت نے منگل کی دیر شام یہ اطلاع دی۔ اس دوران برازیل میں کورونا انفیکشن کے 73513 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 13673507 ہوگئی ہے۔ برازیل میں صحت کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر مفلوج ہوچکا ہے اور اسپتالوں میں حالت بہت خراب ہے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں ، برازیل امریکہ اور ہندوستان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے برازیل امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

(یو این آئی)

Last Updated : Apr 15, 2021, 11:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details