اردو

urdu

ETV Bharat / international

Coronavirus Update: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 36 لاکھ سے زائد نئے کیسز - Johns Hopkins University in the United States

دنیا بھر میں اس وائرس سے اب تک 56 لاکھ 72 ہزار 65 افراد ہلاک coronavirus death ہو چکے ہیں۔ وہیں اب تک 9.97 ارب سے زیادہ افراد کو ویکسین vaccination in the world کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

coronavirus
coronavirus

By

Published : Feb 1, 2022, 3:17 PM IST

دنیا میں کورونا وائرس Coronavirus in the world کی وبا کا سلسلہ جاری ہے اور اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے گزشتہ ایک دن میں 36 لاکھ 11 ہزار 533 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 کروڑ 78 لاکھ 91 ہزار 211 ہو گئی ہے۔

دنیا بھر میں اس وائرس سے اب تک 56 لاکھ 72 ہزار 65 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اب تک 9.97 ارب سے زیادہ افراد کو ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی Johns Hopkins University in the United States کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 37,78,91,211 اور اموات 56,72,065 ہو چکی ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس coronavirus worldwide کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے جہاں اب تک 7.49 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر اور 8,86,668 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس وبا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں بھارت دوسرے نمبر پر ہے، جہاں منگل کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے ایک لاکھ 67 ہزار 59 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17 لاکھ 43 ہزار 59 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.20 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 11.69 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 92 لاکھ 30 ہزار 198 افراد ہلاکت خیز وبا سے شفا یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 94.60 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی 1192 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 4,96,242 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔

لاطینی امریکی ملک برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس ملک میں اب تک 2.54 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے اب تک 6,27,589 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانس کورونا سے متاثر ہونے کے لحاظ سے دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے۔اس ملک میں اب تک 1.92 کروڑ سے زیادہ لوگ اس مہلک وائرس سے متاثر اور اب تک 1,31,937 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

برطانیہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں اب تک تقریباً 1.74 کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر اور 1,56,281 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

ترکی نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اوراب یہ ملک دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں اب تک 1,16,19,882 افراد متاثر اور 87,416 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ساتویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں اس جان لیوا وبا سے 11670366 افراد متاثر اور اب تک 3,24,672 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ مرنے والوں کے لحاظ سے روس دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 1.09 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور وہ دنیا آٹھویں نمبر پر ہے۔ اس ملک میں اموات کی تعداد 1,46,489 تک پہنچ گئی ہے۔

اسپین کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں نویں نمبر پر ہے جہاں اب تک 97.61 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر اور 93,225 مریض اس جان لیوا وبا کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ یوروپی ملک جرمنی کووڈ19سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں دسویں نمبر پر ہے جہاں عالمی وبا سے اب تک 98.96 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 1,17,825 تک پہنچ گئی ہے۔

پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس کے 14.25 لاکھ سے زیادہ کیسز ہیں اور وہاں اس جان لیوا وبا کی وجہ سے اب تک 29,269 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details