اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا سے 25 لاکھ سے زائد ہلاکتیں - ارجنٹینا میں کورونا سے 20.93 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں

دنیا بھر میں اب تک 11.30 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

more than 2.5 million deaths worldwide from corona
دنیا بھر میں کورونا سے 25 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

By

Published : Feb 26, 2021, 7:33 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) کا قہر دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ پوری دنیا میں اس وبا سے اب تک 11.30 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، دنیا کے 192 ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 30 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 25.07 لاکھ ہوگئی ہے۔


عالمی طاقت تصور کیے جانے والے امریکہ میں کورونا کا قہر جاری ہے، جہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2.84 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ 5.08 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔


بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، تاہم یہاں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 50 ہزار 680 ہوگئی ہے۔ وہیں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 825 ہوگئی ہے۔

ایک کروڑ سے زائد کورونا کیسز والے تین ممالک میں شامل برازیل میں اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 2.51 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔

امریکہ، بھارت اور برازیل کے بعد کورونا سے سب سے زائد متاثرہ ممالک میں شامل برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 41.66 لاکھ سے زائد ہوگئی اور 1.22 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر امریکہ کا فضائی حملہ

نائیجیریا میں نئی اجتماعی اغوا کاری، اسکول کے سینکڑوں طلبا لاپتہ

روس میں کورونا سے 41.64 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 83،481 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں 37.46 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 85،734 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسپین میں اب تک 31.80 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 68،813 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 28.68 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 96،974 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


ترکی میں کورونا سے اب تک 26.74 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 28،358 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24.27 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 69،343 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا سے اب تک 22.41 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 59،396 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


ارجنٹینا میں کورونا سے 20.93 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 51،795 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ میکسیکو میں 20.69 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 1.83 لاکھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details