اردو

urdu

امریکہ: کورونا سے 2.40 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک

عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اس وبا سے 2.40 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تک ایک کروڑ سے زائد افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں۔

By

Published : Nov 12, 2020, 10:23 AM IST

Published : Nov 12, 2020, 10:23 AM IST

covid 19
covid 19


امریکہ میں اس وبا نے شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 1.03 کروڑ سے زیادہ افراد اس کی زد میں آچکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 857 ، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1،03،84،543 ہو چکی ہے۔

امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں سب سے زیادہ متاثر ہے۔ صرف نیو یارک میں ہی 33،716 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک نیو جرسی میں 16،476 افراد، کیلیفورنیا میں 18،084 افراد، ٹیکساس میں 19،342 افراد جبکہ فلوریڈا میں 17،300 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ اس کے علاوہ میساچوسیٹس میں 10 ہزار سے زیادہ اور پنسلوینیا میں کورونا کی وجہ سے 9،136 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details