اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 24 لاکھ سے زائد اموات - نیدرلینڈ میں 10.46 سے زیادہ متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) کا قہر دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ دنیا بھر میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10.91 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 24 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

more than 2.4 million deaths worldwide from coronavirus
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 24 لاکھ سے زائد اموات

By

Published : Feb 16, 2021, 9:38 PM IST

دنیا بھر میں 10.91 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔ وہیں، اب تک 24 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔


امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، دنیا کے 192 ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10 کروڑ 91 لاکھ 62 ہزار 197 ہوگئی ہے اور 24.08 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔


عالمی سپر پاور امریکہ میں کورونا سے اتھل پتھل جاری ہے اور یہاں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر دو کروڑ 76 لاکھ 94 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 4.86 لاکھ جاں بحق ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 24 لاکھ سے زائد اموات


بھارت میں متاثرین کا کل اعداد و شمار 1.09 کروڑ سے زیادہ ہوگیا ہے۔ حالانکہ یہاں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بھی 1.06 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اموات کا اعداد و شمار بڑھ کر 1.55 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔


برازیل میں اب تک 98.66 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 2.39 لاکھ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔


جنوبی افریقہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 14.92 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور 48094 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 13.22 لاکھ سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی 25862 ہوگئی ہے۔ پیرو میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12.38 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 43880 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

انڈونیشیا میں متاثرین کی تعداد 12.23 لاکھ سے زیادہ اور ہلاکتوں کی 33367 تک جا پہنچی ہے۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سے 10.99 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 18430 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 24 لاکھ سے زائد اموات

یہ بھی پڑھیں:

فرانس میں بنیاد پرستی مخالف بل پر ووٹنگ، مسلمانوں میں تشویش

شمالی کیرولینہ میں برفانی طوفان سے تین افراد ہلاک، 10 زخمی

کانگو میں کشتی ڈوبنے سے 60 افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

نیدرلینڈ میں 10.46 سے زیادہ متاثر اور 14963 ہلاک ہوگئے ہیں۔ کناڈا میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8.32 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 21298 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پرتگال میں اس وبا سے 7.87 لاکھ افراد متاثر اور 15411 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی میں اس وبا نے 7.79 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر اور 19624 ہلاک کیا ہے۔ رومانیہ میں کورونا سے 7.63 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 19445 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بیلجیم میں متاثرہ افراد کی تعداد 7.39 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ 21702 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 7.30 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ یہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5423 ہے۔ عراق میں 6.46 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 13185 ہلاک ہوئے ہیں۔

سویڈن میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6.08 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 112428 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5.64 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 12428 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

فلپائن میں کورونا سے 5.50 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11524 ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا انفیکشن کے معاملے میں سوئٹزرلینڈ نے بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس وبا سے 5.43 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 9776 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں کورونا مریضوں کی تعداد 5.41 لاکھ کو عبور کرچکی ہے، جبکہ 8285 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مراکش میں 8491، آسٹریا میں 8221، سربیا میں 4245، جاپان میں 7103، ہنگری میں 13837، سعودی عرب میں 6438، ایکواڈور میں 15355، بولیویا میں 11234، مصر میں 10050، پناما میں 5642 اور چین میں کورونا سے اب تک 4829 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details