پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثروں کی تعداد 18.89 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اب تک 40.66 لاکھ سے زیادہ افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 89 لاکھ 28 ہزار 123 ہوگئی ہے جبکہ 40 لاکھ 66 ہزار 605 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار تھوڑی سست پڑی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.39 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.08 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پوری دنیا میں کورونا سے متاثروں کے معاملے میں بھارت دنیا میں دوسرے اور ہلاک ہونے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38،949 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 10 لاکھ 26 ہزار 829 ہوگئی ہے۔ اس دوران 40 ہزار 26 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ ایک لاکھ 83 ہزار 876 ہوگئی ہے۔
فعال معاملات 1619 سے کم ہوکر چار لاکھ 30 ہزار 422 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 542 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ 12 ہزار 531 ہوگئی ہے۔
ملک میں سرگرم معاملوں کی شرح 1.39 فیصد، صحتیاب ہونے کی شرح 97.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد پر برقرار ہے۔
متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے مقام پر ہے جہاں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھ رہے ہیں اور اب تک 1.92 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 5.38 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانس انفیکشن کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک 58.95 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.11 لاکھ سے زیادہ مریض دم توڑ چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثروں کی تعداد 58.10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.43 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 55.07 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 50،415 مریض دم توڑ چکے ہیں۔
برطانیہ میں ایک بار پھر کورونا وائرس پھیل رہا ہے ، یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 53.01 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1،28،864 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ ارجنٹائن میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 47.20 لاکھ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 1،00،695 ہوگئی ہے۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 45.83 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1،14،833 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثروں کی تعداد 42.78 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1،27،840 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اسپین میں اس وبا سے 40.69 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 81،084 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.48 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 91،346 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
دریں اثنا ، ایران انفیکشن کے معاملے میں پولینڈ کو پیچھے چھوڑ گیا ہے اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 34.64 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 86،592 ہوگئی ہے۔ پولینڈ میں کورونا وائرس سے 28.81 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 75،191 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔