اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل میں کورونا کے 17 ہزار سے زائد نئے کیسز

برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

برازیل میں کورونا کے 17 ہزار سے زائد نئے کیسز
برازیل میں کورونا کے 17 ہزار سے زائد نئے کیسز

By

Published : Jun 15, 2020, 4:30 PM IST

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 17 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

برازیل کی وزارت صحت نے بتایا کہ 'اتوار کو ملک میں کورونا کے 17،110 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اس وائرس کے سبب مزید 612 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔'

برازیل میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8،67،624 ہوگئی اور اس وبا کے سبب ہلاک شدگان کی تعداد 43،332 ہوگئی۔ ملک میں کورونا سے متاثرہ 3,88,500مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔'

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد برازیل میں موجود ہے، امریکہ میں 21 لاکھ جبکہ برازیل میں اب تک ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

پوری دنیا میں مجموعی طور 80 لاکھ سے زائد افراد اب تک اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں سَوا چار لاکھ سے زائد افراد اس مہلک وائرس کی وجہ سے فوت ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details