اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا میں کوروناو ائرس سے 17.74 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں - جان لیوا اور مہلک ترین

جان لیوا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دوسرا ملک بھارت ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 98.07 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

By

Published : Dec 29, 2020, 2:03 PM IST

جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس'کووڈ19 کے بڑھتے قہر کے درمیان دنیا میں اس وبا سے اب تک 17.74 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور 8.12 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک دنیا کے 191 ممالک میں 8 کروڑ 12 لاکھ 59 ہزار 797 افراد متاثر جبکہ 17 لاکھ 74 ہزار 130 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ملک ریاستہائے متحدہ امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 92 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 3 لاکھ 34 ہزار 830 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

جان لیوا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دوسرا ملک بھارت ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 98.07 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند افراد کی زیادہ تعداد سے ایکٹیو کیسز کم ہوکر 2.68 لاکھ جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار 153 ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details