اردو

urdu

ETV Bharat / international

coronavirus update: دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ سے تجاوز - اردو نیوز

برازیل کورونا کیسز کے معاملے میں تیسرے جبکہ اموات کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہے۔

ovid 19
ovid 19

By

Published : May 31, 2021, 5:24 PM IST

دنیا بھرمیں کورونا وائرس (coronavirus) کا قہر جاری ہے اورا ب تک 17 کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 35.38 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک دنیا بھر میں 186.59 کروڑ سے زیادہ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگ چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ سے تجاوز
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی (Johns Hopkins University) کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنیٹر (سی ایس ایس ای)کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ ایک لاکھ 89 ہزار 835 ہوگئی ہے جبکہ 35 لاکھ 38 ہزار 196 افراد اس وبا سے ہلاک ہو گئے ہیں ۔ دنیا میں عالمی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتارقدرے دھیمی پڑی ہے۔ تاہم جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 32 لاکھ 58 ہزار 623 ہوگئی ہے اور اس وبا سے 5.94 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں بھارت دوسرے اور ہلاکتوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،52،734 نئے کیسز سامنے آنے سےمتاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 80 لاکھ 47 ہزار 534 ہوگئی ہے۔ اس دوران دو لاکھ 38 ہزار 022 مریض صحتیاب ہوئے، جس سے اب تک ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دو کروڑ 56 لاکھ 92 ہزار 342 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 88 ہزار 416 کم ہو کر 20 لاکھ 26 ہزار 092 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 3128 مریضوں کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد تین لاکھ 29 ہزار 100 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 7.22 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات بڑھ کر 1.17 فیصد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی: 20 فیصد سے زیادہ شہریوں کی ٹیکہ کاری مکمل


برازیل کورونا کیسز کے معاملے میں اب تیسرے نمبر پر ہے۔ اس ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک 1.65 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 4.61 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

فرانس انفیکشن کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے، جہاں کورونا وائرس سے اب تک 57.28 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1.09 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا متاثرین کے معاملے ترکی روس سے آگے نکل گیا ہے اور جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 52.42 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 47،405 مریض ہلاک ہوگئے ہیں ، وہیں روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 50.05 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1،19،130 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

برطانیہ میں وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 44.99 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1،28،043 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ ہلاکتوں کے معاملے میں پانچویں نمبر پر ہے ۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 42.16 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1،26،046 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجنٹینا نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ارجنٹینا میں متاثرہ افراد کی تعداد 37.53 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اورہلاک شدگان کی تعداد 77،456 ہو گئی ہے ۔ جرمنی میں متاثرہ افراد کی تعداد 36.87 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 88،431 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 36.68 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 79،905 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس سے 33.83 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 88،282 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس دوران ایران نے پولینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد 29.02 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اورہلاکتوں کی تعداد 79،939 ہوگئی ہے ۔ پولینڈ میں کورونا سے 28.71 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اوراس وبا کی وجہ سے 73،738 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں 24.12 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اورہلاکتوں کے معاملے میں یہ ملک دنیا میں چوتھا نمبر ہے، جہاں اب تک وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 2،23،507 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 22.59 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور 52،504 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 19.47 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، جبکہ 68،978 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کےکیسز 18.16 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں جبکہ 50،404 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمہوریہ چیک کو پیچھے چھوڑ کر نیدرلینڈ اس سے آگے نکل گیا ہے ۔ نیدرلینڈ میں اب تک 16.74 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 17،895 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سےاب تک 16.61 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 30،104 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 16.59 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 56،363 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 9.21 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 20،779 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دوسرے ہمسایہ ممالک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، جہاں 7.98 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 12583 مریض دم توڑ چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے صورتحال بدتر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details