اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل میں کورونا کے 14500 سے زائد نئے کیسز - new corona cases in brazil

وزارت صحت نے بتایا کہ برازیل میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 41،37،521 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا کے 14500 سے زائد نئے کیسز
برازیل میں کورونا کے 14500 سے زائد نئے کیسز

By

Published : Sep 7, 2020, 1:08 PM IST

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14،500 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وہیں اس دوران 447 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 14،521 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ بڑھ کر 4،137،521 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 126،650 ہوگئی ہے۔ یہاں اب تک 33 لاکھ سے زیادہ مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details