عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثر امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1.20 لاکھ سے زائد نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 96 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مسلسل دوسرے دن کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 911 ہو گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 96 لاکھ سے تجاوز کر کے 96 لاکھ 6 ہزار 645 ہو گئی ہے۔