اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل میں کووڈ۔19 سے متاثرہ افراد کی تعداد 1.20 کروڑ سے تجاوز

اس دوران 1،383 مریضوں کی موت ہوجانے سے ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 295،425 ہوگئی ہے۔

covid 19 possitive in brazil
covid 19 possitive in brazil

By

Published : Mar 23, 2021, 1:50 PM IST

برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے متاثر افراد کی تعداد 1.20کروڑ سے متجاوز کرگئی ہے۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 49،293 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے باعث ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،20،47،526 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران 1،383 مریضوں کی موت ہوجانے سے ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 295،425 ہوگئی ہے۔

واضح ہو کہ اس دوران دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں 403013 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 12.32 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ وہیں اسی دوران 9.98 کروڑ سے زیادہ افراد کوروناسے صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 27.15 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی اموات ہوچکی ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، دنیا کے 192 ممالک میں کورونا وائرس متاثر کی کل تعداد بڑھ کر 12 کروڑ 32 لاکھ 15 ہزار 294 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک اس وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 27 لاکھ 15 ہزار 456 ہوگئی ہے اور نو کروڑ 98 لاکھ آٹھ ہزار 514 افراد اس سے نجات پا چکے ہیں۔

دنیا کی سپر پاو سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا کا قہر جاری ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 98 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ 5 لاکھ 42 ہزار 359 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا معاملوں کی تعداد والے تین ممالک میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت تیسرے مقام پر ہے۔

بھارت میں بھی انفیکشن کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ دنیا میں تیسرے مقام پرہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، حالانکہ اب تک ملک میں 11151468 مریض صحت مند بھی ہوچکے ہیں۔ فعال معاملات 25559 کے اضافے کے ساتھ 334646 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 212 مریضوں کی موت کے ساتھ، اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 159967 ہوگئی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details