اردو

urdu

ETV Bharat / international

بہاماز میں 'ڈورین' سے زبردست تباہی، متعدد افراد ہلاک - ڈورین

کیربیائی ملک بہاماز میں طاقتور سمندری طوفان 'ڈورین' نے تباہی مچادی۔ طوفانی بارشوں اور ہواؤں کے سبب مختلف حادثات میں تقریباً سات افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

سمندری طوفان ڈورین

By

Published : Sep 4, 2019, 10:08 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:30 AM IST

بہاماز کے وزیراعظم نے طوفان کی تباہ کاریوں کو بدترین اور ناقابل تصور قرار دیا جبکہ سمندری طوفان کا رخ امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب ہے۔

فلوریڈا کے مشرقی ساحلوں پر تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔طوفان کے پیش نظر فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

سمندری طوفان ڈورین کی شدت 5 سے کم ہو کر کیٹیگری 3 پر آگئی ،طوفان آج رات یا کل تک امریکی ریاست فلوریڈا کے قریب پہنچے گا۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان ابھی بہاماز میں ہی موجود ہے، طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں کی رفتار کم ہو کر 205 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی ہے۔

طوفان کے پیش نظر امریکہ میں 2700 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، طوفان ڈورین کا خطرناک حد تک فلوریڈا کے قریب آنے کا امکان ہے جس کے باعث امریکہ کی جنوب مشرقی ساحلی پٹی پر تیز بارشیں ہوں گی جبکہ فلوریڈا کے بعد طوفان جارجیا اور ساؤتھ کیرولائنا کا رخ کرے گا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 9:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details