اردو

urdu

ETV Bharat / international

چاند پرکمند ڈالنے والے مشن کو یادگار بنانے کےاقدام

20 جولائی 1969 کو نیل آرم اسٹرانگ نے چاند پر پہلا قدم رکھ کے انسانی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیا تھا۔

Mission Control restored

By

Published : Jun 28, 2019, 3:20 PM IST

امریکی خلائی سیںٹر ناسا نے اپنے اپولو 11 مشن کے کنٹرول روم کا تجدید نو کیا گیا ہے تاکہ وہ بالکل ویسا ہی دکھے جیسا 50 سال قبل تھا۔

20 جولائی 1969 کو نیل آرم اسٹرانگ نے چاند پر پہلا قدم رکھ کے انسانی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیا تھا۔
اس پرجیکٹ کو ریٹائرڈ فلائٹ ڈائرکٹر گینی کرانز کی جانب سے منظوری ملی تھی۔

گینی کرانز اپولو 11 اور اپولو 13 جیسے کئی خلائی مشنوں پر کام کرچکے ہیں۔

گنی کا کہنا ہے کہ 'ان خالی کرسیوں کو دیکھ کر مجھے وہ پل یاد آتا ہے جب شفٹ بدلتی تھی اور سبھی لوگ رسٹ روم میں چلا جاتے تھے'۔

ناسا کی جانب سے یہ اقدام مشن اپولو 11 کی 50 ویں سالگرہ کے پیش نظر اٹھایا گیا ۔

ناسا کے اس پروجیکٹ کا مقصد 20 جولائی 1969 کے اس دلچسپ منظر کو یاد کرنا ہے جب چاند پر پہلی بار کسی انسان نے قدم رکھا تھا۔

جونسن اسپیس سینٹر کی ایک افسر، سینڈرا تیتلی نے اس مشن پر سال 2013 سے ہی کام کرنا شروع کریا تھا، اس سے قبل یہ کنٹرول روم عدم توجہی کا شکار ہوا تھا۔
تیتلی اور ان کی ٹیم نے مشن اپولو 11 پر کام کرنے والے سبھی فلائٹ کنٹرولرز سے ملاقات کرکے ان سے اس لمحے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کی۔

گینی کرانز آج بھی اس پل کو یاد کرکے فخر محسوس کرتے ہیں۔

مشن اپولو 11 سے وابستہ فلائٹ کنٹرولرز ہر سال اس دن جشن مناتے ہیں تاہم ان میں سے کئی اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details