اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی ہوائی اڈے پر میزائل لانچر برآمد - واشنگٹن

امریکہ کے واشنگٹن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تفتیش کے دوران ایک شخص کے تھیلے سے میزائل لانچر برآمد ہوا، جس کے بعد پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی، پولیس ملزم سے تفتیش کررہی ہے۔

3988070

By

Published : Jul 30, 2019, 3:16 PM IST

ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ باقاعدہ تفتیش کے دوران ایک شخص کے تھیلےمیں میزائل لانچر پایا گیا۔ تھیلے کے مالک نے تفتیش میں خود کوفوجی بتایا اور کہا کہ وہ کویت سے اپنے گھر جا رہا تھا اور میزائل لانچر کو یادگار کے لئے رکھنا چاہتا تھا۔

3988070
انہوں نے بتایا کہ اتفاق سے میزائل لانچر ڈیوائس فعال نہیں تھا، اسے فائر بریگیڈ کے حوالہ کر دیا گیا۔ بعد میں اس شخص کو اپنا سفر جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details