گذشتہ دنوں امریکی ریاست مینی سوٹا میں سیاہ فام شخص کے قتل کے معاملے میں 'مینی سوٹا ڈیپارٹمنٹ آف ہیومین رائٹز' نامی تنظیم نے مینی سوٹا پولیس شعبے کے خلاف شہری حقوق کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
مینی سوٹا کے گورنر ٹِم والز نے اعلان کیا کہ ' ہماری مینی سوٹا ڈیپارٹمنٹ آف ہیومین رائٹز نے آج 'ایم پی ڈی' کے خلاف شہری حقوق کا مقدمہ درج کرایا ہے'۔
والٹز نے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ 'مینی سوٹا ڈیپارٹمنٹ آف رائٹز گذشتہ 10 برسوں میں پولیس محکمے کی پالیسیوں اور طریقہ کار کی تحقیقات کرے گا، تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ وہ منظم طور پر امتیازی سلوک میں ملوث ہیں یا نہیں'۔